ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک:دکانوں اور صنعتوں کو 24؍گھنٹے کھولنے کی مشروط اجازت ریاستی حکومت سے سرکیولر جاری

کرناٹک:دکانوں اور صنعتوں کو 24؍گھنٹے کھولنے کی مشروط اجازت ریاستی حکومت سے سرکیولر جاری

Sun, 03 Jan 2021 10:36:08    S.O. News Service

بنگلورو،3؍جنوری (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کی جن دکانوں اور صنعتوں میں 10؍سے زائد ملازم ملازمت کررہے ہیں ان تمام کمرشیل وینچرس کو روزانہ 24؍گھنٹے کھولنے کا موقع دیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت نے خود آج اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ریاست میں صنعتوں کو فروغ دینے اور معیشت میں سدھار لانے کے مقصد سے یہ اقدام کیاگیا ہے۔

اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہاگیاہے کہ روزانہ ایک شفٹ 10؍گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ سرکیولر میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کسی صنعت یا دکان میں کسی ایک شخص کو روزانہ 8؍گھنٹوں سے زیادہ اور ہفتہ میں 24؍گھٹوں سے زیادہ کام کرنے کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے۔ سرکیولر میں یہ بھی کیاگیا ہے کہ کسی ایک شخص کو بشمول اوور ٹائم روزانہ 10؍گھنٹوں سے زیادہ کام نہیں کروانا چاہئے۔ ہر ملازم کو ہفتہ میں کم از کم ایک دن چھٹی دینے کی بھی حکومت نے ہدایت دی ہے۔ کسی صنعت یا دکان میں کسی ملازم سے روزانہ 8؍گھنٹوں سے زیادہ کام کروانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

حکومت نے اس سرکیولر میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی صنعت کار، خاتون ملازموں سے رات کے اوقات رات 8؍بجے اور صبح 6؍بجے کے درمیان ملازمت کروانا چاہتی ہے تو اس کو صنعت کار یا مالک خاتون ملازموں کے تحفظ کی ذمہ داری تحریری طور پر دے کر کام کرواسکتا ہے۔


Share: